ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، تاجروں کی ”کلین اینڈ گرین پشاور“ مشترکہ ریلی

ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، تاجروں کی ”کلین اینڈ گرین پشاور“ مشترکہ ریلی

  



پشاور (کرا ئمز رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس‘ ضلعی انتظامیہ‘ ڈبلیو ایس ایس پی اور تاجروں نے مشترکہ طور پر ”کلین اینڈ گرین پشاور“ سے متعلق ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایس پی سٹی ٹریفک سجاد احمد صاحبزادہ‘ اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان اور دیگر کر رہے تھے۔ ریلی میں مختلف اداروں کے عہدیداروں سمیت تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پشاور جو ایک تاریخی شہر ہے جسے پھولوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے جس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس کی خوبصورتی میں اداروں سمیت عام عوام کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کلین اینڈ گرین پشاور مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے گھروں میں پودے لگانے سمیت شہر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے احکامات کے بعد تمام اداروں نے کلین اینڈ گرین پشاور مہم کی کامیابی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں عوام بھی اس مہم کا حصہ بنے اور مہم کی کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر