اتحادی جماعتوں میں اعتماد سازی، وزیراعظم کا جہانگیرترین کوخصوصی ٹاسک
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ اعتماد سازی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو خصوصی ٹاسک سونپ دے دیا ہے جبکہ کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانیکی ہدایت بھی کی۔تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال میں اتحادی جماعتوں کا اہم کردار ہے، وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کیساتھ اعتمادسازی کاعمل تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جہانگیرترین کوخصوصی ٹاسک سونپ دیا۔ جہانگیرترین کی سربراہی میں وفداتحادیوں سے رابطوں میں تسلسل رکھے گا، ایم کیو ایم،ق لیگ،جی ڈی اے اوربی این پی مینگل سے رابطوں میں تیزی آئے گی، جہانگیرترین، شاہ زین بگٹی اوربلوچستان میں اتحادیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وفاقی ترقیاتی منصوبے اتحادیوں کی مشاورت سے تشکیل دیے جائیں گے، پی ٹی آئی کراچی ارکان قومی اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
جہانگیر ترین