ن لیگ کے رہنماء انتخاب خان چمکنی کی بخارشاہ کو مبارکباد

  ن لیگ کے رہنماء انتخاب خان چمکنی کی بخارشاہ کو مبارکباد

  

 
پشاور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما انتخاب خان چمکنی نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب صدر سید بخار شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کلب کی منتخب قیادت آزادی اظہار کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، پشاور پریس کلب میں دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہر مشکل دور میں کلمہ حق بلند کیا ہے، اور پشاور پریس کلب نے اس جدوجہد میں جمہوری قوتوں کے لئے سائیباں کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمہوری انداز میں پریس کلب میں قیادت کی تبدیلی سے جمہوری روایات کو فروغ ملیں گئے۔انہوں نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔