سٹی ٹریفک اور ملٹری پولیس کا کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن

سٹی ٹریفک اور ملٹری پولیس کا کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن

  



پشاور (کرا ئمزرپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ملٹری پولیس کیساتھ پشاور کینٹ کلب چوک میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتارے۔ تفصیلات کے مطابق قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی کینٹ ٹریفک اسلم نواز‘ ڈی ایس پی شازیہ شاہد نے ملٹری پولیس کیساتھ پشاور کینٹ کے مختلف علاقوں میں کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا اس دوران سیکورٹی خدشات کے باعث درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ایس پی کینٹ ٹریفک اسلم نواز اور ڈی ایس پی شازیہ شاہد نے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے اور انہیں ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر