ساجد خان کی بحیثیت چیف انفارمیشن کمشنر تقرری

ساجد خان کی بحیثیت چیف انفارمیشن کمشنر تقرری

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر خیبر پختونخوارائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013کی شق 24(3)کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ساجد خان، گریڈ 21کے ریٹائرڈ پی سی ایس۔ایس جی آفیسر کی تقرری فوری طور پر بحیثیت چیف انفارمیشن کمشنر، انفارمیشن کمیشن خیبر پختونخوا کی ہے۔ چیف انفارمیشن کمشنر اپنے عہدے پر چارج سنبھالنے سے تین برس کی مدت یا 65برس کی عمر تک، جو بھی پہلے ہو، تک بر قرار رھیں گے۔ اور دوبارہ تقرری کے لئے اہل نہ ہوں گے۔ اس امر کا اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...