وزیر معدنیات امجد علی سے نئے اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی کی ملاقات

وزیر معدنیات امجد علی سے نئے اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی سے بریکوٹ، سوات میں تعینات ہونے والے نئے اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ بریکوٹ کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں سرکاری اہلکار بغیر کسی سیاسی اثررسوخ کے آذادانہ طور پر کام کررہے ہیں۔سرکاری افسران کو چاہیئے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحتیں بھر پور طریقے سے بروئے کار لائیں۔ وزیر معدنیات کا کہنا تھاکہ حکومت انتظامیہ کو لوگوں کے مسائل کے حل میں ہر قسم کا تعاون فراہم کریگی۔ ڈاکٹر امجد علی نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے حلقے میں تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انکی پہلی توجہ عوامی مسائل کے حل پر ہونی چاہیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...