جنوبی وزیرستان میں صفائی مہم زوروشور سے جاری رکھیں، حمید اللہ خٹک

جنوبی وزیرستان میں صفائی مہم زوروشور سے جاری رکھیں، حمید اللہ خٹک

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)جنوبی وزیرستان کی تین تحصیلوں لدھا،سروکئی اور وانا کے لئے کوڑا اٹھانے والی چھ گاڑیاں تحصیل میونسپل افسران کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔صوبائی حکومت کی ہدایت اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اقدامات پر ضلع جنوبی وزیرستان سے کوڑا اٹھانے اور صفائی کرنے کی مہم زوروشور سے جاری رکھی جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک نے لدھا میں صحت وصفائی سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی مہم کے لیے چھ گاڑیاں بشمول ٹرک اور کمپکٹر گاڑیاں صوبائی حکومت نے جنوبی وزیرستان کے لیے فراہم کی ہیں تاکہ ضلع جنوبی وزیرستان کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔حمیداللہ خٹک نے کہا کہ تمام بازاروں، سرکاری دفتروں اور ہسپتالوں میں کوڑا دان نصب کیے جائیں گے اور ان گاڑیوں کے زریعے کوڑے کو ٹھکانے لگایا جائیگا۔تقریب میں تحصیل میونسپل افسران،اسسٹنٹ کمشنرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،علاقہ عمائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ لوکل گورنمنٹ عوام کی فلاح و بہبود اور صفائی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...