ڈی جی پرونشل ہاؤسنگ اتھارٹی عمران وزیر کا حیات آباد میں زیر تعمیر فلیٹس کا دورہ

  ڈی جی پرونشل ہاؤسنگ اتھارٹی عمران وزیر کا حیات آباد میں زیر تعمیر فلیٹس ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ خیبر پختونخوا حسن محمود یوسفزئی کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل پروونشیل ہاؤسنگ اتھارٹی عمران وزیر نے حیات آباد میں واقع کثیرالمنزلہ زیرتعمیر فلیٹس حیات آباد فیز 5 پشاور منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کثیر المنزلہ زیر تعمیر فلیٹس پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی نااہلی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عمران وزیر کے ہمراہ اعلیٰ افسران اور دیگر ٹیکنیکل اہلکار بھی موجود تھے۔عمران وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری افسران کے لئے حیات آباد فیز 5 میں 144 مختلف سائز کے کثیر المنزلہ فلیٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولیات دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملازمین کے رہائشی مسائل کم سے کم ہو سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر