نوشہرہ، امان گڑھ گیس لیکج سے دھماکہ، خواتین، بچوں سمیت 7جھلس گئے

نوشہرہ، امان گڑھ گیس لیکج سے دھماکہ، خواتین، بچوں سمیت 7جھلس گئے

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)لیبر کالونی امان گڑھ نوشہر ہ گیس لیکج سے دھماکہ بچوں اور خواتین سمیت 7افراد آگ سے جھلس کر زخمی ہو گئے ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں کو تشویشناک حالات میں قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیا گیا واقعات کے مطابق لیبر کالونی امان گڑھ کے رہائشی علی محمد ملازم شمع گھی ملز اور یاسین ملزم سہیل جیوٹ ملز نوشہرہ اپنے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ محو خواب تھے کہ اس دوران گیس لیکج سے ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2خواتین اور بچوں سمیت 7افرادآگ سے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو شدید زخمی حالات میں قاضی میدیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں جس میں 26سالہ محمد جنید اور 10سالہ محمد نعمان شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر