بونیر،مسجد کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل

  بونیر،مسجد کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی آر سی بونیر کی کوشیشوں سے یونین کونسل گدیزی کالاخیلہ میں فریقین کے درمیان مسجد کے قبلہ رخ اور مسجد کے لئے وقف کی جانے والی زمین کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا۔ڈی ار سی بونیر کے چئیرمین حاجی شیر خان کی ہدایت پر ڈی ارسی ممبر جہانبر خان۔مفتی عبدالستار۔مولانا عبدالرشید۔ریڈر ڈی ارسی عمر ضیاد اور سی اینڈ ڈبلیو انجنیر ضیاء الرحمان پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔کمیٹی نے اپنا رپورٹ چئیرمین ڈی ارسی کو پیش کردی۔رپورٹ کے روشنی میں اج ڈی ار سی بونیر ڈگر میں دونوں کے فریقین کی موجود گی میں فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ارسی کے چئیرمین حاجی شیر خان اور ممبر ڈی ارسی جہانبر خان نے میڈیا کو بتایا کہ اس اہم مسئلے پر فریقین کے مابین جنگ کا خطرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ارسی بونیر نے گذشتہ عرصہ میں بہت سے ایسے مسائل حل کئے۔جو عدالتوں میں مدتوں تک پڑے رہے۔ڈی ارسی بونیر کی کارکردگی پورے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹاپ پرہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ارسی کے فیصلوں کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔اس سے عوام کو سستا اور فوری انصاف ملتاہے۔اور ساتھ ساتھ عوام وکلاء کے بھاری بھرکم فیسوں سے بچ جاتے ہے۔دونوں فریقین کے نمائندوں نے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر عمل درامد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ساتھ ڈی ارسی بونیر کے چئیرمین اور ممبران کا شکریہ اداکیا۔دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر