باڑہ،ڈمپر کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

    باڑہ،ڈمپر کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

  



باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ تحصیل کے علاقے قمبر اباد باڑہ میں ڈمپر کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ عثمان ولد مہراب ساکنہ شلوبر باڑہ فرنٹیئر روڈ پر سائیکل پر جارہا تھا۔ کہ ڈمپر گاڑی کی ٹکرسے شدید زخمی ہوگیا۔ جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ان کا عمر 13 سال تھا۔ جو قوم شلوبر تعلق رکھتا تھا۔ اور قمبر آباد شلوبر کا رہنے والا تھا۔ جن کی نماز جنازہ تین بجے ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر