یونائیٹڈ WSSP ورکرز یونین پشاور زونA کی جنرل باڈی اجلاس

  یونائیٹڈ WSSP ورکرز یونین پشاور زونA کی جنرل باڈی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) یونائیٹڈ WSSP ورکرز یونین پشاور زونA کی جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد، سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین کی شرکت۔ یونائیٹڈ یونین کی قیادت پر ملازمین کا اپنے مکمل اعتماد کا اظہار، مختیار خان اور صلاح الدین نیازی کو وائس چیئرمین اور ساجد خان کو نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔ واقعات کے مطابق یونائیٹڈ WSSP ورکرز یونین WSSP پشاور کی جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس آج شالیمار گارڈن پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی و صوبائی صدرا ور یونائیٹڈ WSSP ورکرز یونین کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد نوید اعوان نے کی۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شکیل ہاشم خیل جنرل سیکرٹری نے ادا کئے۔ اجلاس کا آغاز عزیز خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں چوہدری اعظم گل، انورگل، حاجی روشن خان، صلاح الدین نیازی، اسماعیل خان، بلال احمد، شفیع اللہ خان، ملک محمد نوید اعوان شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونائیٹڈ یونین کی قیادت کا ریکارڈ گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ میونسپل ملازمین کی خدمت کی ہے ہمیشہ ذاتی مفاد پر ملازمین کے اجتماعی مفادات کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مخالف یونین کے تمام عہدیدار ملازمین کے مفادات پر سودے بازی کرکے آج اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے برسرپیکار ہیں۔ تمام عہدیدار منافع بخش پوسٹوں پر براجمان ہیں۔ آج لاقانونیت کی حد یہ ہے کہ سات سکیل کا ویکسنیٹربھی غیر قانونی طور پر سکیل 16 کی CMi کی پوسٹ پر غیر قانونی طور پر براجمان ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج مزدوروں کا دکھ درد رکھنے والے ہمدردی مخالف یونین کو چھوڑ کر دھڑا دھڑ یونائیٹڈ یونین میں شامل ہورہے ہیں۔ اس موقع پر ملک محمد نوید اعوان نے نو منتخب عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت تک جن امیدواروں نے درخواستیں جمر کرائی ہیں۔ان کے مقابلے میں کسی نے بھی درخواستیں جمع نہیں کرائیں۔ اس لئیے ان کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا جاتا ہے نومنتخب عہدیداروں میں مختیار خان وائس چیئرمین، صلاح الدین نیازی وائس چیئرمین، اور ساجد خان کو نائب صدر منتخب قرار دیا جاتا ہے۔ اس فیصلے کی تمام شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر تالیوں کی گونج میں تائید حمایت کی۔ اس کاروائی کے بعد آج کا یہ جنرل باڈی اجلاس بخیرخوبی اختتام پذیر ہوا۔