شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج(جمعہ)بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، بفر زون، لسبیلہ، گرو مندر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، بلدیہ ٹاون، شیر شاہ، لیاری، لی مارکیٹ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھا در، ٹاور، کیماڑی میں بوند باندی ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سائبیرین یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، جس کے باعث جمعرات کوکم سے کم درجہ حرارت 9.5ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30فیصد رہا اورحد نگاہ پانچ کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج(جمعہ)3 جنوری کو بارش کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید : صفحہ اول