آئی ایم ایف کی نئی قسط موصول ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کہاں پہنچ گئے؟ سٹیٹ بینک نے بتا دیا

آئی ایم ایف کی نئی قسط موصول ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کہاں پہنچ گئے؟ ...
آئی ایم ایف کی نئی قسط موصول ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کہاں پہنچ گئے؟ سٹیٹ بینک نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے 26 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوئی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز کی سطح سے بڑھ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے 26 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط وصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی تجاوز کرگئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 48 کروڑ62 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 8 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے علاوہ بائی لٹرل اور ملٹی لٹرل ذرائع سے بھی زرمبادلہ موصول ہوا اور مجموعی طور پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 58 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز اضافے کے بعد 11 ارب 48 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 6 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔

مزید :

بزنس -