سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ

سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ
سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ

  



خرطوم(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوڈان کا ملٹری طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں چار بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کا فوجی طیارہ ریاست مغربی دارفر میں گر کر تباہ ہوا 18 افراد سوار تھے جو کہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں ، طیارے نے جینیانا کے ایئر پورٹ سے پرواز بھری تھی کہ پانچ منٹ کے بعد یہ کریش ہو گیا جس میں عملے کے سات افراد ، تین جج اور چار بچوں سمیت آٹھ شہری سوار تھے ۔مقامی میڈیا کاکہناہے کہ علاقے میں امدادفراہم کی جارہی ہے جبکہ وہاں پہلے ہی نسلی فسادات پھوٹے ہوئے ہیں ۔

سوڈان کی فوج کے ترجمان عامر محمد الحسن نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔، طیارے میں 18 افراد سوار تھے ۔سوڈان ریڈ کریسنٹ نے ایک بیان میں کہاہے کہ دارفر میں ہونے والے فسادات میں مجموعی طور پر 48 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اڑھائی سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی