امریکی میزائل حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت لیکن ساتھ ہی عراق کا کونسا اعلیٰ عہدیدار مارا گیا؟مزید تفصیلات سامنے آگئیں

امریکی میزائل حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت لیکن ساتھ ہی عراق کا کونسا اعلیٰ ...
امریکی میزائل حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت لیکن ساتھ ہی عراق کا کونسا اعلیٰ عہدیدار مارا گیا؟مزید تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکی راکٹ حملوں میں ایرانی فوج کے ٹاپ کمانڈراور نیشنل گارڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ جاں بحق ہونے والوں میںعراق کی انتہائی اہم شخصیت بھی شامل ہیں۔
حملے میں جنرل سلیمانی کے ساتھ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے۔


امریکی حملے کو بغداد میں سفارتخانے پر ہونے والے حملے کا بدلہ قرار دیا جارہاہے۔گزشتہ دنوں بغداد میں امریکی سفارتخانے پربولے گئے دھاوے میں الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس ، عصائب اہل الحق پارٹی کے سربراہ قیس الخزعلی اور صدرگروپ کے جہادی ونگ کے نائب سربراہ ابودعا العیساوی بھی موجود تھے۔


ڈیلی میل کے مطابق امریکی میزائل بغداد ایئرپورٹ کے قاہرہ ٹرمینل کے قریب داغے گئے ۔جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس کے علاوہ ایئرپورٹ پروٹوکول آفیسر محمد رضاسمیت پانچ عملے کے ارکان بھی جاں بحق ہوئے۔ پاپولرموبلائزیشن فورس کے مطابق حملے میں 'دو مہمان' جاں بحق ہوئے۔جنرل  قاسم سلیمانی کی شناخت تو ظاہر کردی گئی ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ دوسرے مہمان کون تھے۔