” جو یہ کام نہیں کرے گا اسے جرمانہ ہو گا “پی سی بی نے رویہ سخت کر لیا ، کھلاڑیوں کو ’ سیدھا ‘ کرنے کیلئے جرمانے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خبر دار کر دیا

” جو یہ کام نہیں کرے گا اسے جرمانہ ہو گا “پی سی بی نے رویہ سخت کر لیا ، ...
” جو یہ کام نہیں کرے گا اسے جرمانہ ہو گا “پی سی بی نے رویہ سخت کر لیا ، کھلاڑیوں کو ’ سیدھا ‘ کرنے کیلئے جرمانے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خبر دار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ چھ اور 7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گا اور اس حوالے سے سینٹر ل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو دو روزہ فٹنس ٹیسٹ میں شرکت کرنا ہو گیا تاہم وہاب ریاض، محمد عامر ، شاداب خان اس وقت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شامل ہیں اس لیے ان کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو ہوں گے ۔
پی سی بی کا کہناتھا کہ فٹنس ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے والے کٹرکٹر زپر ماہانہ ریٹینر شپ کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا اور یہ اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر لیتا ۔ جو کھلاڑی مسلسل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہیں گے ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی خطرے میں پڑ جائے گا جبکہ ان کی تنزلی ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوجائے گا ۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگر اے میں بابراعظم ، سرفراز حمد اور یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ بی کیٹیگر ی میں اسد شفیق ، اظہر علی ، حارث سہیل ، امام الحق ، محمد عباس ، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں عابد علی ، حسن علی ، فخر زمان ، عماد وسیم ، محمد عامر ، محمد رضوان ، شان مسعود، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -