عراقی اڈے پر امریکی حملے میں ہرچیز تباہ ، لاشوں کی شناخت ناممکن لیکن ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شناخت کس چیز سے ہوئی ؟انتہائی دردناک خبرآگئی

عراقی اڈے پر امریکی حملے میں ہرچیز تباہ ، لاشوں کی شناخت ناممکن لیکن ایرانی ...
عراقی اڈے پر امریکی حملے میں ہرچیز تباہ ، لاشوں کی شناخت ناممکن لیکن ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شناخت کس چیز سے ہوئی ؟انتہائی دردناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراقی دارالحکومت بغداد پر کئے گئے امریکی میزائل حملوں نے ہر چیز تباہ کردی۔لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔اس تباہی میں لاشوں کی شناخت ایک مشکل مرحلہ تھی تاہم ایرانی جنرل کو ان کے ہاتھ میں موجود انگوٹھی کی مدد سے پہچاناگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملے سے ہر طرف تباہی پھیل گئی،جنرل قاسم سلیمانی کا جسم بھی میزائل حملے میں ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا۔ایک سینئر عراقی سیاست دان نے بتایا کہ جنرل سلیمانی کی لاش کو ان کی پہنی ہوئی انگوٹھی کی مدد سے پہچانا گیا۔جنرل سلیمانی کی انگوٹھی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں۔

انڈی پنڈنٹ اردو کے مطابق عراق پاپولرموبیلائزیشن فورسز کے دو عہدیداروں نے بتایاہے کہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے جسم کے ٹکڑے ہوگئے جبکہ المہندس کی لاش نہیں ملی۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکااور ایران کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔امریکی فوج نے ڈرون کی مدد سے بغداد ایئر پورٹ پر بمباری کرکے پاسداران انقلاب کے  القدس ونگ کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا۔امریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے۔


عراقی حکام کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3 راکٹ کارگوہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2 کاروں کوآگ بھی لگی۔عرب ٹی وی کے مطابق راکٹوں سے اہم مہمانوں کوایئرپورٹ لانے والی گاڑیاں تباہ ہوئیں، راکٹ حملے سے قبل سائرن بجے، فضا میں ہیلی کاپٹراڑتے دیکھے گئے۔


پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔جبکہ ایران نے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت جوابی کارروائی کااعلان کیاہے۔