آرمی ایکٹ ترمیمی بل، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ، حکومت کس چیز پر رضامند ہو گئی ؟ جانئے

آرمی ایکٹ ترمیمی بل، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ، حکومت کس ...
آرمی ایکٹ ترمیمی بل، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ، حکومت کس چیز پر رضامند ہو گئی ؟ جانئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت قانون سازی پر پالیمانی طریقہ کار اختیار کرنے پر رضا مند ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ” جی این این “ نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ختم ہو گیاہے جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج سے متعلق سروسز ایکٹس ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے ،تینوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ دفاع کمیٹی کو بل بھجوایا جائے گا ،قومی اسمبلی کل بلز کی منظوری دے گی ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل ہوں گے۔ حکومت قانون سازی پر پالیمانی طریقہ کار اختیار کرنے پر تیار ہو گئی ،۔

مزید : قومی