" میرا تو کوئی ٹوئٹر اکائونٹ ہی نہیں " اداکارہ عائزہ خان نے بھانڈا پھوڑ دیا، سب کچھ واضح کردیا

" میرا تو کوئی ٹوئٹر اکائونٹ ہی نہیں " اداکارہ عائزہ خان نے بھانڈا پھوڑ دیا، ...

  



کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے پر ان کے نام سے بنائے جانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی وضاحت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹوئٹر پر ان کے نام سے چلنے والے اکاؤنٹ کے سکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا کہ ‘میں ٹوئٹر پر نہیں ہوں۔واضح رہے کہ عائزہ کے نام سے چلنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ 2016 میں بنایا گیا ہے اور اس کے ایک لاکھ 12 ہزار فالوورز ہیں، اس اکاؤنٹ کو معروف شوبز سٹار بھی عائزہ خان کا اکاؤنٹ سمجھ کر جواب دیتے رہے ہیں۔

مزید : تفریح