وزیر دفاع نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیردفاع پرویز خٹک نے آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران پرویز خٹک نے آرمی ایکٹ 2020 کے علاوہ پاکستان ایئر فورس ترمیمی ایکٹ 2020 اور پاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 بھی قومی اسمبلی میں پیش کر دیاہے ، تینوں بل قائمہ کمیٹی دفاع کو بھیج دیئے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان کر دیا گیاہے ۔حکومت نے پارلیمانی طریقہ کار اختیار کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے چھ مہینے کے اندر قانون سازی کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔