ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کا اعلان لیکن مسافروں کی مشکلات شروع ہونے سے قبل ہی حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی

ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کا اعلان لیکن مسافروں کی مشکلات شروع ہونے سے قبل ہی ...
ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کا اعلان لیکن مسافروں کی مشکلات شروع ہونے سے قبل ہی حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی

  



لاہور  (ویب ڈیسک) موٹر ویز اور ہائی ویز پر جرمانوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپوٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کی تھی، لاہور میں بابو صابو سے ناصر باغ تک منی ٹرکوں پر مشتمل احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کی وجہ سے سارا دن مسافر رلتے رہے۔ ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ڈسکہ میں ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں بس سٹینڈز پر کھڑی کر دیں۔بہاولنگر، ہارون آباد، پاکپتن، ننکانہ صاحب، جھنگ، نارووال، میانوالی اور حیدر آباد میں بھی ٹرانسپورٹرز پبلک اونرز ایسوسی ایشن نے پہیہ جام ہڑتال کی۔

بعد ازاں ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی۔ ٹرانسپورٹر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی، اب عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...