پیپلز پارٹی کی حمایت کیلئے یہ ایک کام کرنا ہوگا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پربلاول بھٹوکاردعمل آگیا

پیپلز پارٹی کی حمایت کیلئے یہ ایک کام کرنا ہوگا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ...
پیپلز پارٹی کی حمایت کیلئے یہ ایک کام کرنا ہوگا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پربلاول بھٹوکاردعمل آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کے پاس صرف 52ووٹ ہیں۔ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔بلاول بھٹو نے کہاوہ نہ تو ’کامہ‘ لگاسکتے ہیں نہ ہی ’فل اسٹاپ‘۔حکومت ان کے بغیر بھی بل پاس کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاپیپلزپارٹی کی حمایت کیلئے پارلیمانی طریقہ کار اپنانا ہوگا۔معاملے پر پارلیمانی طریقے پر چلنا کامیابی ہے۔اہم بل بھی پارلیمانی طریقہ کار کے بغیر پاس ہوں گے تونقصان ہوگا۔پی ٹی آئی حکومت نے کابینہ سے آرمی ترمیمی ایکٹ منظور کیا۔معلوم نہیں حکومت کو کیا جلدی تھی۔بلاول بھٹو نے کہامسلم لیگ نے آرمی ترمیمی ایکٹ پر غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا۔

مزید : قومی