جنرل سلیمانی کی ہلاکت،کوئی شک نہیں کہ بدلہ لیاجائے گا، ایرانی صدر کا بھی دوٹوک موقف آگیا

جنرل سلیمانی کی ہلاکت،کوئی شک نہیں کہ بدلہ لیاجائے گا، ایرانی صدر کا بھی ...
جنرل سلیمانی کی ہلاکت،کوئی شک نہیں کہ بدلہ لیاجائے گا، ایرانی صدر کا بھی دوٹوک موقف آگیا

  



تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی کا بھی پاسداران انقلاب کے سربراہ کے امریکی حملے میں انتقال پردوٹوک موقف آگیا۔انہوں نے کہا امریکی حملے نے اس کیخلاف مزاحمت کیلئے ایران کو مزید پرعزم کردیا ہے۔کوئی شک نہیں کہ ایران اور دوسرے آزادی پسند ملک اس کا بدلہ لیں گے۔

پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا سلیمانی کی شہادت امریکا کے توسیع پسندانہ عزائم کیخلاف اور ہماری اسلامی روایات کے تحفظ کے ایران کے عزم کو مزید پختہ کرے گا۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں انہوں نے کہااس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایران اور اس جیسے دوسرے آزادی پسند ملک اس کا بدلہ لیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے ڈرون کی مدد سے بغداد ایئر پورٹ پر بمباری کرکے پاسداران انقلاب کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا۔امریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا


loading...