قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے بعد امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے بعد امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے پیغام ...
قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے بعد امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

  



بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد بغداد میں امریکی سفارتخانے نے عراق میں موجود اپنے تمام شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخان نے قاسل سلیمان کے قتل کے بعدپیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر اپنے تمام شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور کہاہے کہ ” امریکہ کے تمام شہری فوری طور پر ممکنہ فلائٹس پر عراق سے نکل جائیں یا زمینی راستے سے دوسرے ممالک میں چلے جائیں ۔“بغداد میں امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل پر ایرانی سپریم لیڈر نے بیان جاری کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کااعلان کیا اور ساتھ ہی بدلہ لینے کا بھی اعلان کر دیا ۔

مزید : بین الاقوامی