امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کا قتل ، روس بھی میدان میں آ گیا

امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کا قتل ، روس بھی میدان میں آ گیا
امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کا قتل ، روس بھی میدان میں آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں ڈرون حملے سے ایران کے پاسداران انقلاب  کی قدس فورس کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیاہے جس نے خطے میں کشیدگی کے ساتھ جنگ کے خطرات کو بھی بڑھا دیاہے کیونکہ ایران کی جانب سے بھی بدلہ لینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قاسم سلیمانی کے قتل پر روس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” امریکہ کی جانب سے ایرانی جنرل کا قتل کشیدگی میں اضافہ کرے گا ۔“ روس کی جانب سے تاحال ابھی اس کے علاوہ صورتحال پر تفصیلی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے ۔
امریکہ نے آج علی الصبح بغداد ایئر پورٹ پر حملے کے دوران قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا ہے جس کا اعتراف بھی امریکہ نے کھلم کھلا کیاہے ۔ امریکی اقدام پر عراق کے وزیراعظم کی جانب سے مذمت کی گئی ہے تاہم ایران نے اپنے جنرل کے قتل کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کر دیاہے ۔