لبنان کی حزب اللہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمان کے قتل پر بڑا اعلان کر دیا

لبنان کی حزب اللہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمان کے قتل پر بڑا اعلان کر دیا
لبنان کی حزب اللہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمان کے قتل پر بڑا اعلان کر دیا

  



بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن )لبنان کی حزب اللہ نے ایرانی قدس فورس کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایرانی کمانڈر کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ وہ قدس فورس کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد ان کے راستے پر چلتے رہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ امریکہ اس طرح کے بڑے ’جرم‘ کا مرتکب ہو کر کبھی بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا ۔

یاد رہے کہ ایرانی جنرل کو امریکہ نے علی الصبح بغدادایئر پورٹ پر ڈرون حملے میں قتل کر دیا ہے جس پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے تین روزہ سوگ اور بدلہ لینے کا اعلان کیا گیاہے ۔امریکہ کے اس اقدام کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات اور بھی زیادہ کشیدہ ہو گئے ہیں جبکہ امریکی سفارتخانے نے عراق میں موجود اپنے تمام شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

عراق کی سول ایوی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد سے فلائٹ آپریشن معطل نہیں ہواہے اور بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید : بین الاقوامی