امریکی کارروائی میں ایرانی جنرل کی ہلاکت ، کتنے میزائل مارے گئے؟ آپریشن کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

امریکی کارروائی میں ایرانی جنرل کی ہلاکت ، کتنے میزائل مارے گئے؟ آپریشن کی ...
امریکی کارروائی میں ایرانی جنرل کی ہلاکت ، کتنے میزائل مارے گئے؟ آپریشن کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (ویب ڈیسک)  ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمان کو ڈرون حملوں سے متعدد میزائل فائر کر کے قتل کیا گیا۔ میزائل دو گاڑیوں پر فائر کئے گئے جن پر قاسم سلیمانی اور دوسرے اعلیٰ ایرانی عہدیدار سوار تھے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی حالیہ اشاعت میں کچھ تفصیلات شیئر کی ہیں۔ 

العربیہ کے مطابق  آپریشن بغداد ہوائی اڈے کے کارگو سیکشن کے قریب کیا گیا۔ وہ لبنان سے بغداد آنے والی پرواز سے باہر نکلے ہی تھے کہ ڈرون حملہ کیا گیا،عراق کے مقامی وقت رات گئے ایک بجے ڈرون حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی میں چار ہل فائر میزائل داغے گئے، جن کی زد میں آ کر اعلیٰ ایرانی فوجی قیادت ہلاک ہوئی۔

العربیہ نے اپنے  نمائندے کے حوالے سے بتایا کہ عراقی حکومت نے امریکی ڈرون طیاروں کے ذریعے قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے سے متعلق کارروائی پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا، تاہم حکومت نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے اردگرد سیکیورٹی سخت کر دی ہے، حکام نے سفارتخانے کو ملانے والا معلق پل ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔