احمد شہزاد نے بھارت کی دکھتی رگ چھیڑ دی، بنگلہ دیشی میڈیا سے گفتگو میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں

احمد شہزاد نے بھارت کی دکھتی رگ چھیڑ دی، بنگلہ دیشی میڈیا سے گفتگو میں ایسی ...
احمد شہزاد نے بھارت کی دکھتی رگ چھیڑ دی، بنگلہ دیشی میڈیا سے گفتگو میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے بھارت کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا اور بنگال ٹائیگرز کو دورہ پاکستان کیلئے قائم کرنے کی کوشش میں پاکستانی کی مہمان نوازی کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا جملہ کہہ دیا کہ آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کیلئے ڈھاکہ پلاٹون کی ٹیم کو جوائن کرنے والے پاکستانی اوپنر نے سلہٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو دورہ پاکستان کیلئے قائل کرنے کی کوشش میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا حوالہ بھی دیا۔ نجی خبر رساں ادارے کے صحافی نے احمد شہزاد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ احمد شہزاد نے پاکستان کا کیس اچھے انداز میں پیش کیا، یہی بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، یہاں آئیں اور ہماری مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں۔

احمد شہزاد نے اس سنہری موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیا اور مذکورہ پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”پاکستان کی وکٹیں، مہمان نوازی اور کھانے بہترین ہیں، چائے تو ”شاندار” ہے۔“

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کئے جانے کے بعد پاک فوج کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ چائے پی رہے تھے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے کچھ معلومات بھی فراہم کیں اور اس دوران جب انہیں چائے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا ”چائے بہت شاندار ہے۔“ بعد ازاں یہ واقعہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر بھارتیوں کی چھیڑ اور ایک ضرب المثل کی طرح عام ہوگیا اور احمد شہزاد نے ایک مرتبہ پھر اس یاد کو تازہ کر دیا ہے۔

مزید : کھیل