ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی ڈرون حملے کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی ڈرون حملے کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی ڈرون حملے کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر کئے گئے امریکی ڈرون حملے کے فوری بعد کے مناظر سامنے آگئے۔ویڈیو میں ہونے والی تباہی، افراتفری اور لوگوں کی چیخ و پکار نے لوگوں کے دہلا دیئے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک مصروف سڑک پر میزائل برسائے گئے ہیں۔لوگ جان بچانے کیلئے یہاں وہاں بھاگ رہے ہیں اور چیخ و پکار کررہے ہیں۔ایسے میں لوگوں کی جانب سے دعائیہ کلمات کی ادائیگی بھی سننے کو مل رہی ہے۔


سڑک پر اقیامت صغریٰ کا منظر ہے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کس طرف کو جائیں اس موقع پر بے سمت گاڑیوں کے ہارنز خوف میں مزید اضافہ کرتے سنائی دے رہے ہیں۔
اس خوفناک حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت تقریبا آٹھ افرادجاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوئے ہیں۔ڈرون حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس اور دیگر چھ افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔