ایرانی سپریم لیڈر نے قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد کس کو قدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ؟ ایران سے بڑی خبر آ گئی

ایرانی سپریم لیڈر نے قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد کس کو قدس فورس کا نیا سربراہ ...
ایرانی سپریم لیڈر نے قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد کس کو قدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ؟ ایران سے بڑی خبر آ گئی

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے نائب بریگیڈیئر جنرل اسماعیل غنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر اسماعیل غنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیاہے ، یاد رہے کہ امریکہ نے آج علی الصبح بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا جس پر ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کر دیاہے ۔

ایران کے سپریم لیڈر نے قاسم سلیمانی کے قتل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا کہناتھا کہ جنرل قاسم کی موت تلخ ہے لیکن فتح تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی ، دشمنوں کی زندگیاں مزید تلخ بنا دیں گے ، سخت ترین انتقام جنرل قاسم کے قاتلوں کا منتظر ہے۔

دوسری جانب قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکی سفارتخانے نے عراق میں اپنے تمام شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کے باہر سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...