سعید اجمل نے ٹیسٹ کرکٹ چار دن تک محدود کرنے کی مخالفت کر دی مگر کیوں؟ وجہ جان کر آپ بھی حمایت کریں گے

سعید اجمل نے ٹیسٹ کرکٹ چار دن تک محدود کرنے کی مخالفت کر دی مگر کیوں؟ وجہ جان ...
سعید اجمل نے ٹیسٹ کرکٹ چار دن تک محدود کرنے کی مخالفت کر دی مگر کیوں؟ وجہ جان کر آپ بھی حمایت کریں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے ٹیسٹ کرکٹ کو چاردن تک محدود کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹیسٹ کرکٹ کی روایتی خوبصورتی اور دلچسپی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو ایک دن کم کرنے سے نقصان ہوگا اور سپانسرز بھی نہیں چاہیں گے کہ ایسا ہو، میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کی روایتی خوبصورتی اور دلچسپی کو برقرار رکھنا چاہیے، اصل کرکٹ کا رنگ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے اس کو ہر حال میں قائم رہنا چاہیے۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد ایک زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مداحوں کو اپنے سٹار کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ قومی کھلاڑیوں کیلئے بھی ہوم گراﺅنڈز پر صلاحیتوں کے بہترین اظہار کا موقع میسر آئے گا، پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہوتا ہے، پاکستان میں میچز سے اس کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باﺅلنگ کوچ سعید اجمل نے بتایا کہ رومان رئیس مکمل فٹ اور بہترین پرفارمنس کیلئے تیار ہیں جبکہ ظفر گوہر سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ بطور باﺅلنگ کوچ ظفرگوہر کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین سپنر دینا چاہتا ہوں۔ پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ایک اچھے سپنر کی ضرورت ہے اور ظفر گوہر یہ خلا پر کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل