ڈیفنس میں میئر وسیم اختر کے بیٹے کے مبینہ تشدد سے نوجوان زخمی

ڈیفنس میں میئر وسیم اختر کے بیٹے کے مبینہ تشدد سے نوجوان زخمی
ڈیفنس میں میئر وسیم اختر کے بیٹے کے مبینہ تشدد سے نوجوان زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میئر وسیم اختر کے بیٹے کے مبینہ تشدد سے نوجوان زخمی ہو گیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق تشدد سے زخمی ہونے والے نوجوان حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ سال نو پر ڈیفنس فیز 8 میں پیٹرول پمپ پر ڈبل کیبن میں سوار گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی، گارڈز سے فائرنگ کی وجہ دریافت کرنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔حسنین حیدر نے الزام عائد کیا ہے کہ اس پر تشدد کرنے والوں میں میئر کراچی وسیم اختر کا بیٹا شامل ہے۔پولیس نے حسنین حیدر کی مدعیت میں میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم اور گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔