”بنگلہ دیش کو پاکستان ضرور آنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ عمر اکمل بھی میدان میں آ گئے

”بنگلہ دیش کو پاکستان ضرور آنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ عمر اکمل بھی میدان میں آ گئے
”بنگلہ دیش کو پاکستان ضرور آنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ عمر اکمل بھی میدان میں آ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ سری لنکا کے بعد اب بنگلہ دیش کو بھی پاکستان آ کر ٹیسٹ کرکٹ ضرور کھلنی چاہئے جبکہ امید ہے کہ جلد ہی دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی طویل اور مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں شاندار ڈبل سنچری سکور کرکے سینٹرل پنجاب کو کامیابی دلانے والے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل لاہور پہنچتے ہی کلب کرکٹ کھیلنے کیلئے میدان میں پہنچ گئے اور اوٹی سی لاہور چیلنج کپ میں مغل پورہ سپورٹس کلب کے خلاف میچ میں اپنی کلب کرکٹ سینٹر ٹیم کی قیادت کی۔عمر اکمل نے کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کیلئے کلب اور سکول کی سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلے کرانے پر زور دیا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور پی سی بی حکام کو مبارک باد پیش کی۔

عمر اکمل نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے، اپنے ہوم گراونڈ میں مداحوں کے سامنے کھیلنے کا الگ ہی لطف آتا ہے، پی سی بی کی کاوشوں سے سری لنکن ٹیم پاکستان آکر کھیلی اور اب یقین ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی یہاں آکر ضرور کھیلے گی جبکہ امید ہے کہ جلد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان میں آکر ایکشن میں ہوں گی۔

مزید : کھیل


loading...