جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ، وہ کام ہوگیا کہ آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ، وہ کام ...
جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ، وہ کام ہوگیا کہ آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی جانب سے بغداد ایئر پورٹ پر کیے جانے والے ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پوری دنیا میں تیسری جنگ عظیم موضوع بحث بن گئی ہے ۔ لوگ سوشل میڈیا پر اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ آج کے واقعے کے بعد دنیا تیسری جنگ عظیم کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ٹوئٹر پر اسی واقعے سے متعلق موضوعات ہی ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ اگر ٹوئٹر پر چلنے والے ورلڈ وائڈ ٹرینڈز کا جائزہ لیا جائے تو ٹاپ 5 میں سے 3 ٹرینڈز تیسری جنگ عظیم سے متعلق ہیں جبکہ ایک ٹرینڈ جنرل سلیمانی سے متعلق ہے۔

پاکستان میں پہلے پانچوں ٹرینڈزاسی واقعے سے متعلق ہیں جن میں سے 2 تیسری جنگ عظیم کے موضوع پر بنے ہوئے ہیں۔

امریکہ میں بھی پانچوں ٹاپ ٹرینڈز عراق میں امریکی حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت سے متعلق ہیں۔

سعودی عرب، ترکی ، انڈیا اور اسرائیل سمیت ہر جگہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تیسری جنگ عظیم کے خطرے سے متعلق ہی موضوعات ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں ۔ ان ٹرینڈز کے ذریعے لوگ سوشل میڈیا پر امریکی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...