بابراعظم کی نظر میں ان کی سب سے بہترین اننگز کون سی ہے؟ بالآخر دل کی بات زبان پر لے آئے

بابراعظم کی نظر میں ان کی سب سے بہترین اننگز کون سی ہے؟ بالآخر دل کی بات زبان ...
بابراعظم کی نظر میں ان کی سب سے بہترین اننگز کون سی ہے؟ بالآخر دل کی بات زبان پر لے آئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ سال 2019ءمیرے لئے شاندار رہا جس دوران تمام کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھا جبکہ آسٹریلیا کیخلاف سنچری گزشتہ سال کی بہترین اننگز رہی۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ سال مجھے پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے کا موقع ملا جس پر بہت مسرور ہوں کیونکہ ایونٹ میں 67.71 کی اوسط سے 474 رنز بنائے ، مجھ بچپن میں ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کا بہت شوق تھا اور قومی سکواڈ میں منتخب ہوتے ہی اعلیٰ کارکردگی دکھانے کا عزم کر لیا تھا جبکہ میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف اہم میچ میں 101 رنز کی اننگز یادگار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دباؤ کی صورتحال میں مجھے قابل دید نتائج دینے کا موقع میسر آیا، گزشتہ دو سال سے ٹیسٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا تھا تاہم خامیوں پر قابو پا کر طویل طرز کی کرکٹ میں لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہا، جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ڈیل سٹین جیسے باﺅلر کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا اور یہی اعتماد آسٹریلیا اور پھر سری لنکا کیخلاف سیریز میں کام آیا۔

بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری کو گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی بہترین اننگز گردانتے ہوئے کہا کہ سری لنکا سے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا تجربہ بھی انتہائی خوشگوار رہا کیونکہ سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کے نعروں میں اپنے نام کی گونج سننا ناقابل بیان لمحہ ہوتا ہے۔ ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے پر مجھ پرکوئی اضافی دباﺅ نہیں تھا بلکہ اس دوران شائقین کرکٹ کی سپورٹ میرے لئے بہترین رہی۔

مزید : کھیل


loading...