قاسم سلیمانی کو مارنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا تازہ پیغام آگیا، انتہائی خطرناک بات کہہ دی

قاسم سلیمانی کو مارنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا تازہ پیغام آگیا، انتہائی ...
قاسم سلیمانی کو مارنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا تازہ پیغام آگیا، انتہائی خطرناک بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران نے کبھی جنگ نہیں جیتی لیکن مذاکرات میں کبھی ایران کوشکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کبھی جنگ نہیں جیتی لیکن مذاکرات میں کبھی نہیں ہارا ۔ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا بیان ہے جو ٹوئٹ کی شکل میں سامنے آیاہے ، اس سے قبل جنرل قاسم کی ہلاکت پر ٹرمپ نے امریکی پرچم ٹوئٹ کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ہزاروں امریکی شہریوں کو زخمی یا قتل کیا تھا اور مزید امریکیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن پکڑا گیا۔ جنرل قاسم سلیمانی بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر لاکھوں لوگوں کے قتل کا ذمہ دار تھا جس میں حال ہی میں مظاہروں کے دوران ایران میں قتل کیے جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس بات کا اقرار نہیں کرے گا لیکن سلیمانی سے اس کے اپنے ہی ملک میں نفرت اور خوف پایا جاتا تھا۔ایرانی قیادت سلیمانی کی ہلاکت پر اتنی بھی غمزدہ نہیں ہے جتنی وہ باقی دنیا پر ظاہر کر رہی ہے، اسے کئی سال پہلے ہی راستے سے ہٹادینا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3 راکٹ کارگوہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2 کاروں کوآگ بھی لگی۔عرب ٹی وی کے مطابق راکٹوں سے اہم مہمانوں کوایئرپورٹ لانے والی گاڑیاں تباہ ہوئیں، راکٹ حملے سے قبل سائرن بجے، فضا میں ہیلی کاپٹراڑتے دیکھے گئے۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔