اب ہر کوئی آئی فون خرید سکے گا، ایپل نے اب تک کا سب سے سستا ماڈل متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

اب ہر کوئی آئی فون خرید سکے گا، ایپل نے اب تک کا سب سے سستا ماڈل متعارف کروانے ...
اب ہر کوئی آئی فون خرید سکے گا، ایپل نے اب تک کا سب سے سستا ماڈل متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون کو لگژری سمارٹ فون کہا جائے تو غلط نہ ہو گا جسے خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تاہم اب کمپنی نے متوسط طبقے کے لیے ایسے سستے ماڈلز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ ہر کوئی آئی فون خرید سکے گا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ نئے ماڈل ’آئی فون ایس ای‘ کے دو نئے ورژن ہوں گے جن کی قیمت ممکنہ طور پر 399ڈالر (تقریباً 61ہزار 800روپے) تک ہو گی۔ ان دونوں ماڈلز کو ’آئی فون ایس ای 2‘ کا نام دیا گیا ہے جو مختلف سائز میں ہوں گے۔

ویب سائٹ DigiTimesکے حوالے سے میل آن لائن نے بتایا ہے کہ ایپل اپنے مہنگے آئی فون ماڈلز میں ’او ایل ای ڈی‘ ڈسپلے دیتا ہے تاہم ان دونوں ماڈلز میں ’ایل سی ڈی‘ ڈسپلے دیا جائے گا جس کی وجہ سے ان کی قیمت کم ہو گی۔ ان میں بڑے سائز کے ورژن کی سکرین 6.1انچ اور چھوٹے کی 5.5انچ ہو گی۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ شی کیو نے بتایا ہے کہ یہ ماڈلز دو قسم کی سٹوریج کے ساتھ آئیں گے۔ ایک 64جی بی اور ایک 128جی بی۔ ان ماڈلز کا ڈیزائن آئی فون 8سے مشابہہ ہو گا تاہم ان میں ایپل کا جدید ترین پروسیسر ’اے 13بائیونک‘ لگایا جائے گا۔ یہ وہی پروسیسر ہے جو آئی فون 11میں لگایا گیا ہے۔ تاہم ان ماڈلز کی ریم پریمیم ماڈلز سے ممکنہ طور پر 1جی بی چھوٹی ہو گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی