سائنسدانوں نے ہلدی کو کینسر کے خلاف سب سے بہترین ہتھیار قرار دے دیا

سائنسدانوں نے ہلدی کو کینسر کے خلاف سب سے بہترین ہتھیار قرار دے دیا
سائنسدانوں نے ہلدی کو کینسر کے خلاف سب سے بہترین ہتھیار قرار دے دیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہلدی بے شمار طبی فوائد کی حامل چیز ہے جو ہر گھر میں ہمہ وقت موجود ہوتی ہے۔ اب سائنسدانوں نے بطور مسالہ استعمال ہونے والے اس پاﺅڈر کو کینسر کے خلاف سب سے بہترین ہتھیار قرار دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ہلدی میں پایا جانے والا ’کرکومین ‘ (Cucumin)نامی کمپاﺅنڈ کینسر کا بہترین علاج ہے اور کینسر کے ٹیومر کی بڑھوتری کوروکتا اور کینسر زدہ خلیوں کوختم کرتا ہے۔ ہلدی کا استعمال چھاتی، پھیپھڑوں، خون، ہڈیوں، معدے، مقعد، لبلبہ اور پراسٹیٹ کینسر سمیت اس موذی مرض کی دیگر کئی اقسام کے خلاف بہترین ہتھیار ہے اور ان کے علاج میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیمپل یونیورسٹی آف فلا ڈیلفیا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں حالیہ چند دہائیوں میں کینسر اور ہلدی پر کی جانے والی 5ہزار تحقیقات کا تجزیہ کیا اور ہلدی کے کینسر پر اثرات کے لیبارٹری میں تجربات کیے۔ ان تجربات میں ثابت ہوا کہ ہلدی میں پایا جانے والا کمپاﺅنڈ ’کرکومین‘ غذائی اجزاءکی کینسر کے ٹیومرز کو ترسیل روک دیتا ہے جس سے ان کی بڑھوتری رک جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کمپاﺅنڈ کینسر زدہ خلیوں کو نقصان دہ پروٹینز خارج کرنے سے روک دیتا ہے جس سے نئے اور صحت مند خلیے مرنے سے بچ جاتے ہیں اور ٹیومر بڑھنے کی بجائے ختم ہونے لگتا ہے۔چنانچہ ہلدی اکیلے یا دیگر ایجنٹس کے ساتھ ملا کر کینسر کا بہترین علاج ہے۔ واضح رہے کہ ’کرومین‘ وہ کمپاﺅنڈ ہے جو ہلدی کو اس کی سنہری رنگت دیتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت