دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائن کون سی؟ اعلان ہو گیا

دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائن کون سی؟ اعلان ہو گیا
دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائن کون سی؟ اعلان ہو گیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرلائنز کے محفوظ ترین ہونے کے حوالے سے نئی عالمی درجہ بندی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں 2020ءکے لیے آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس ایئرویز کو دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائنز قرار دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی فرم ’ایئرلائن ریٹنگز‘ ہر سال دنیا بھر کی ایئرلائنز کے ایوی ایشن گورننگ باڈیز آڈٹ، حکومتی آڈٹ، ایئرلائنز کے طیاروں کو حادثے پیش آنے کے واقعات اور دیگر کئی عوامل کو مدنظر رکھ کر یہ درجہ بندی فہرست مرتب کرتی ہے۔ اس سال بھی 400سے زائد فضائی کمپنیوں پر تحقیق کی گئی۔

قنطاس ایئرویز کے بعد دوسرے نمبر پر ایئر نیوزی لینڈ، تیسرے نمبر پر ایوا ایئر (EVA Air)، چوتھے نمبر پر اتحاد، پانچویں نمبر پر قطر ایئر ویز، چھٹے نمبر پر سنگا پور ایئرلائنز، ساتویں نمبر پر ایمریٹس، آٹھویں نمبر پر الاسکا ایئرلائنز، نویں نمبر پر کیتھے پیسیفک ایئرویز اور دسویں نمبر پر ورجن آسٹریلیا کو 2020ءکے لیے محفوظ ترین ایئرلائنز قرار دیا گیا۔ رواں سال ٹاپ 20میں ہواوین ایئرلائنز، ورجن اٹلانٹک ایئرلائنز، رائل اردن اور ٹی اے پی پرتگال بھی شامل ہوئیں۔ گزشتہ دو سال تک امریکن ایئرلائنز اور برٹش ایئرویز ٹاپ 20میں شامل رہیں تاہم اس سال وہ دونوں اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس