گلین مک گراتھ کے ایک مشورے نے بھارتی فاسٹ باﺅلر کی زندگی بدل دی، تباہ کن باﺅلنگ کروانے لگ گیا

گلین مک گراتھ کے ایک مشورے نے بھارتی فاسٹ باﺅلر کی زندگی بدل دی، تباہ کن ...
گلین مک گراتھ کے ایک مشورے نے بھارتی فاسٹ باﺅلر کی زندگی بدل دی، تباہ کن باﺅلنگ کروانے لگ گیا

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ان دنوں رجنی ٹرافی ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان فاسٹ باﺅلر کی تباہ کن باﺅلنگ کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ اس باﺅلر کا نام ہمانشو سنگوان ہے جو ریلویز کی طرف سے کھیل رہا ہے۔ گزشتہ روز اس نے ممبئی کے خلاف میچ میں 6کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ان 6کھلاڑیوں میں اجنکیا رہانے اور پرتھوی شا جیسے منجھے ہوئے بلے باز بھی شامل تھے۔ اب ہمانشو سنگوان نے اپنی اس بہترین باﺅلنگ کا راز بتا دیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہمانشو کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی اس بہترین باﺅلنگ کا کریڈٹ آسٹریلوی لیجنڈ کرکٹر گلین مک گراتھ کو دیتا ہوں۔ ان کے ایک فقرے نے میری زندگی بدل دی۔“ ہمانشو نے بتایا کہ ”مک گراتھ میرے آئیڈیل ہیں۔ میں جب کچھ وقت کے لیے ایم ایف ایف پیس فاﺅنڈیشن میں تھا، تب ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ مارچ 2019ءمیں ایک مختصر کیمپ کے دوران وہ میری باﺅلنگ کی ویڈیوز دیکھتے اور مجھے قیمتی مشورے دیتے تھے۔ وہ مجھ سے اکثر ایک فقرہ کہا کرتے کہ ’جب کبھی مشکل وقت آئے تو باﺅلنگ کے بنیادی اصولوں پر آجاﺅ، اور ثابت قدم رہو۔‘ ان کی یہ بات مجھے تمام عمر یاد رہے گی۔ “ واضح رہے کہ ہمانشو بھارتی ریلوے میں ٹکٹ کولیکٹر ہے اور نئی دہلی کے ایک ریلوے سٹیشن پر تعینات ہے۔

مزید : کھیل