ہر ہفتے انجانے میں ہم کتنا پلاسٹک کھا جاتے ہیں؟ جواب جان کر یقین نہ آئے

ہر ہفتے انجانے میں ہم کتنا پلاسٹک کھا جاتے ہیں؟ جواب جان کر یقین نہ آئے
ہر ہفتے انجانے میں ہم کتنا پلاسٹک کھا جاتے ہیں؟ جواب جان کر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم انجانے میں ہر ہفتے کتنا پلاسٹک کھا جاتے ہیں؟ ماہرین نے اس سوال کا ایسا خوفناک جواب دیا ہے کہ سن کر یقین نہ آئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ہمارے کھانے پینے کی اشیاءمیں پلاسٹک کا چلن اس قدر عام ہو چکا ہے کہ ہم نہ چاہتے ہوئے بھی پلاسٹک کھا رہے ہیں۔ ایک عام آدمی انجانے میں ہر ہفتے ایک کریڈٹ کارڈ کے برابر پلاسٹک کھا جاتا ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔
ورلڈ وائیڈ فنڈ، آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو کاسل اور عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے زیرانتظام کی گئی اس تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ ”ہم ہر ہفتے پلاسٹک کے 2ہزار سے زائد باریک ذرات کھارہے ہیں جن کا وزن 5گرام کے لگ بھگ ہوتا ہے جو کہ ایک کریڈٹ کارڈ یا پانی کی بوتل کے ڈھکن کے برابر ہے۔ ان میں سے 1769ذرات ہم صرف پانی کے ذریعے اپنے جسم میں اتار رہے ہیں۔ “
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم مہینے میں 21گرام اور 6مہینے میں 126گرام اور سال میں 250گرام پلاسٹک نامی زہر اپنے جسم میں اتار رہے ہیں۔ جب ہماری عمر 79سال تک پہنچتی ہے تب تک ہم 20کلوگرام پلاسٹک کھا چکے ہوتے ہیں۔“ ورلڈ وائیڈ فنڈ کے انٹرنیشنل ڈائریکٹر جنرل مارکو لیمبرٹینی کا کہنا تھا کہ ”پلاسٹک ہمارے سمندروں اور دیگر آبی گزرگاہوں کو آلودہ کرکے سمندری حیات کا خاتمہ ہی نہیں کر رہا بلکہ یہ انسانوں کے جسم میں اتر کر ان میں بھی خطرناک بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔ ہمیں اس بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ صورتحال بہت سنگین ہو سکتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -