سام سنگ کی فیکٹری میں 1منٹ کے لیے بجلی بند، اس سے کمپنی کو کتنے ارب کا نقصان ہوا؟ جواب سب اندازوں سے کہیں زیادہ

سام سنگ کی فیکٹری میں 1منٹ کے لیے بجلی بند، اس سے کمپنی کو کتنے ارب کا نقصان ...
سام سنگ کی فیکٹری میں 1منٹ کے لیے بجلی بند، اس سے کمپنی کو کتنے ارب کا نقصان ہوا؟ جواب سب اندازوں سے کہیں زیادہ

  



سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی فیکٹری میں گزشتہ دنوں محض 1منٹ کے لیے بجلی بند ہو گئی جس سے اس کا اتنا زیادہ نقصان ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک منٹ کے لیے بجلی کی یہ بندش جنوبی کوریا کے شہر ہواسیونگ میں واقع سام سنگ کے ’ہواسیونگ چِپ کمپلیکس‘ میں ہوئی۔ بجلی بند ہونے وجہ علاقائی پاور ٹرانسمیشن کیبل میں مسئلہ آنا بتائی گئی ہے۔ ایک منٹ بجلی بند ہونے سے فیکٹری کو مکمل ریکوری کرنے میں 2سے 3دن لگے۔

رپورٹ کے مطابق اس ایک منٹ کی لوڈ شیڈنگ سے فیکٹری کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ تاحال نقصان کی رقم کے متعلق حتمی طور پر کچھ معلوم نہیں مگر اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2018ءمیں سام سنگ کے پائیونتیک چِپ پلانٹ کی بجلی 30منٹ کے لیے بند ہوئی تھی جس سے کمپنی کو 4کروڑ 33لاکھ ڈالر (تقریباً 6ارب 71کروڑ روپے) کا نقصان ہوا تھا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی