ایران کی جانب سے ہر قسم کے ردعمل کے لئے تیار ہیں: امریکی وزیر خارجہ

ایران کی جانب سے ہر قسم کے ردعمل کے لئے تیار ہیں: امریکی وزیر خارجہ
ایران کی جانب سے ہر قسم کے ردعمل کے لئے تیار ہیں: امریکی وزیر خارجہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ ا یران کی جانب سے ہر قسم کے ردعمل کیلئے تیار ہیں، ایرانی جنرل قاسم سلمانی کی ہلاکت پر عراقی خوشی سے ناچ رہے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئے گئے ٹوئٹس میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے امریکیوں کی زندگیاں محفوظ ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد خطے میں امریکی پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔امریکیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی ۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کو بتادیاہے کہ امریکیوں کا قتل برداشت نہیں کریں گے ، ایران کی جانب سے ہر قسم ردعمل کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلمانی کی ہلاکت پر عراقی خوشی سے ناچ رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3 راکٹ کارگوہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2 کاروں کوآگ بھی لگی۔عرب ٹی وی کے مطابق راکٹوں سے اہم مہمانوں کوایئرپورٹ لانے والی گاڑیاں تباہ ہوئیں، راکٹ حملے سے قبل سائرن بجے، فضا میں ہیلی کاپٹراڑتے دیکھے گئے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...