انوکھی ترین شادی، دولہا دلہن کی ایمبولینس پر آمد، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر ہنسی آ جائے

انوکھی ترین شادی، دولہا دلہن کی ایمبولینس پر آمد، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر ہنسی ...
انوکھی ترین شادی، دولہا دلہن کی ایمبولینس پر آمد، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر ہنسی آ جائے

  



کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی شادی کو دلچسپ اور یادگار بنانے کے لیے نت نئے طریقے اپنا رہے ہیں۔ ایسے ہی ملائیشیاءمیں گزشتہ دنوں ایک ایسی انوکھی شادی دیکھنے میں آئی ہے جہاں دولہا دلہن ایمبولینس میں شادی کی تقریب میں پہنچے اور ایمبولینس سے دولہا اپنی دلہن کو سٹریچر پر ڈال کر تقریب میں لے کر گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دولہا دلہن کی شادی کی تقریب میں پہنچنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر لوگوں کے لیے تفریح طبع کا باعث بنی ہوئی ہے اور بہت وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ایمبولینسیں آ کر رکتی ہیں، ان کے سائرن بج رہے ہوتے ہیں اور یوں لگتا ہے جیسے اس جگہ کوئی ایمرجنسی ہو۔ پھر ایک ایمبولینس سے دولہا نکلتا ہے جس نے ڈاکٹر کی یونیفارم پہن رکھی ہوتی ہے۔اس کے بعد ایمبولینس سے سفید عروسی جوڑا پہنے دلہن نکلتی ہے اور سٹریجر پر نیم دراز ہو جاتی ہے اور دولہا اس سٹریجر کو دھکیلتے ہوئے تقریب میں لے جاتا ہے۔ دوسری ایمبولینس میں دولہا دلہن کے رشتہ دار موجود ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک دلہن تابوت میں بند ہو کر اپنی شادی کی تقریب میں آئی تھی۔ لوگ تابوت اٹھا کر تقریب میں لاتے ہیں اور وہاں اسے کھولتے ہیں تو اندر سے سنہرے رنگ کا گاﺅن پہنے دلہن باہر نکل آتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس