ٹینس کی معروف کھلاڑی نے 53کلووزن کیسے کم کر لیا؟تمام موٹے لوگوں کے لیے مثال بن گئی

ٹینس کی معروف کھلاڑی نے 53کلووزن کیسے کم کر لیا؟تمام موٹے لوگوں کے لیے مثال بن ...
ٹینس کی معروف کھلاڑی نے 53کلووزن کیسے کم کر لیا؟تمام موٹے لوگوں کے لیے مثال بن گئی

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی سابق ٹینس چیمپین جیلینا ڈوکک نے محض 18مہینوں میں 53کلوگرام وزن کم کرنے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 36سالہ جیلینا جو اب مصنف ہیں اور ٹینس کی کوچنگ دیتی ہیں، کا وزن 2014ءمیں بطور کھلاڑی ریٹائر ہونے کے بعد بڑھنا شروع ہو گیا اور 120کلوگرام تک جا پہنچا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ریٹائر ہونے کے بعد جیلینا نے غیرصحت مندانہ خوراک شروع کر دی۔ وہ ہر روز برگر، فرائز، شوگری فوڈز اور دیگر فاسٹ فوڈز کھاتی اور موٹاپے کا شکار ہوتی چلی گئی۔

جیلینا نے 18ماہ قبل اپنی اس بری غذائی عادت پر قابو پایا اور اب تک وہ اپنے وزن میں 53کلوگرام کمی کر چکی ہے اور اس کا وزن اس سطح پر آ گیا ہے جتنا کہ اس وقت تھا جب وہ ٹینس کھیلتی تھی اور ٹینس پلیئر کی عالمی ریکنگ میں چوتھے نمبر پر تھی۔ جیلینا کا کہنا تھا کہ ”میں نے کریگیز پورشن کنٹرول اور واسٹ میل آپشنزکے ذریعے پہلے 6ماہ میں اپنے وزن میں 22کلوگرام کمی کی۔ موٹاپے کا شکار ہونے کے باعث میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے بھی گھبراتی تھی۔ تاہم اب میں خوش ہوں اور مجھے میں وہی اعتماد لوٹ آیا ہے جو ٹینس کھیلنے کے دنوں میں تھا۔“

مزید : کھیل


loading...