بچوں نے غصے میں آ کر باپ کے جنازے کے موقع پر اس کی لاش تابوت سے کھینچ نکالی، ہنگامہ برپا ہو گیا

بچوں نے غصے میں آ کر باپ کے جنازے کے موقع پر اس کی لاش تابوت سے کھینچ نکالی، ...
بچوں نے غصے میں آ کر باپ کے جنازے کے موقع پر اس کی لاش تابوت سے کھینچ نکالی، ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک شخص کی آخری رسومات ہونے جا رہی تھیں کہ اس کے بچے وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے تابوت کھول کر لاش باہر نکال کر پھینک دی اور متوفی کو تھپڑ مارنے شروع کر دیئے۔ میل آن لائن اس روح فرسا واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کا تابوت پڑا ہوتا ہے اور اس کی آخری رسومات کی تیاریاں کی جا رہی ہوتی ہیں۔ اس دوران ایک لڑکا لڑکی اندر آتے ہیں اور تابوت کا شیشے سے بنا کور اتار کر ایک طرف پھینک دیتے ہیں۔ لڑکی لاش کے چہرے پر تھپڑ مارتی ہے اور پھر دونوں لاش کو تابوت سے اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں اور لاتوں سے مارنے اور گھسیٹنے لگتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے جیانگ ژو کے مشرقی علاقے میں واقع ایک گاﺅں میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکا لڑکی متوفی شخص کی پہلی بیوی سے تھے۔ جب یہ ابھی لڑکپن میں ہی تھے، اس شخص نے انہیں اور ان کی ماں کو چھوڑ دیا اور ایک اور خاتون سے دوسری شادی کرلی اور اس سے بھی اس کے بچے پیدا ہوئے۔ اس بہن بھائی کو اپنے والد کے اس طرح چھوڑ جانے کا غم تھا جو انہوں نے اس کے مرجانے پر نکالا۔ تاہم اس شخص کے دوسری بیوی سے پیدا ہونے والے بیٹے کا کہنا تھا کہ اس کے سوتیلے بہن بھائی نے جائیداد اور پیسوں کے تنازعے کی وجہ سے یہ حرکت کی۔ متوفی کا نام ہین بتایا گیا ہے جس کی موت 72سال کی عمر میں ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -