وہ وقت جب عمران خان کو بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی، کپتان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے

وہ وقت جب عمران خان کو بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی، کپتان نے کیا ...
وہ وقت جب عمران خان کو بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی، کپتان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹرز کو بالی ووڈ کی فلموں میں کام کی آفرز کیے جانے کی ایک الگ تاریخ ہے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ عمران خان جیسے پرکشش پاکستانی کرکٹر کو بالی ووڈ میں کام کی پیشکش نہ ہوئی ہو۔ عمران خان نے 2006ءمیں بھارتی ٹیلی ویژن چینل این ڈی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اس حوالے سے گفتگو کی جس کا کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق پروگرام کا اینکر عمران خان سے پوچھتا ہے کہ کیا انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی؟
عمران خان اس پر کہتے ہیں کہ ”آپ یقین نہیں کرو گے مگر ایک بار مجھے بالی ووڈ کے ایک بہت عظیم اداکار نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔وہ اتنے بڑے فنکار تھے کہ ہم سب انہیں پسند کرتے ہیں۔ “ اس پر پروگرام کا اینکر اور حاضرین اس اداکار کا نام بتانے کو کہتے ہیں لیکن عمران خان نام بتانے سے گریز کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں ان کا نام نہیں لے سکتا۔
تاہم جب اینکر اور حاضرین تھوڑا اصرار کرتے ہیں تو عمران خان کہتے ہیں کہ وہ اداکار دیو آنند تھے، جو انگلینڈ میں میرے پاس آئے اور کہا کہ میں فلم میں کام کروں۔ میں ان کی یہ بات سن کر پزل ہو گیا۔ میرے لیے یہ بالکل عجیب تھا۔ اگر میں کرکٹ کھیل رہا ہوں تو کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ میں اداکاری بھی کر سکتا ہوں۔ حتیٰ کہ مجھے اسماعیل مرچنٹ نے ایک بار فلم کی پیشکش کی مگر میرے نزدیک اس بات کی کوئی تُک نہیں بنتی تھی۔ میں نے انہیں جواب دیا کہ میں نے تو کبھی سکول کے ڈرامے میں حصہ نہیں لیا، بالی ووڈ کی فلم کو تو چھوڑ ہی دیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -