لڑکی بن کر مردوں کے ساتھ شرمناک حرکتیں کرنے والا مرد

لڑکی بن کر مردوں کے ساتھ شرمناک حرکتیں کرنے والا مرد
لڑکی بن کر مردوں کے ساتھ شرمناک حرکتیں کرنے والا مرد

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر مردوں کے ساتھ شرمناک حرکات کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے والے ایک مرد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر احمد آباد میں پیش آیا ہے جہاں ایک 29سالہ نوجوان نے سٹی سائبر سیل کو درخواست دی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ ایک مرد نے انٹرنیٹ پر لڑکی بن کر اس سے بلیک میلنگ کے ذریعے 46ہزار بھارتی روپے ہتھیا لیے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ ”ایک روز ایک خاتون کی آئی ڈی میرے سامنے آئی اور میں نے اس کے ساتھ گفتگو شروع کر دی۔ چند دن بعد اس لڑکی نے مجھے میری برہنہ تصاویر بھیجنے کو کہا۔ چونکہ وہ مجھے اعتماد میں لے چکی تھی لہٰذا میں نے اسے اپنی تصاویر بھیج دیں۔ اگلے ہی روز مجھے بھتے کے پیغامات آنے شروع ہو گئے۔ تب مجھے پتا چلا کہ جس اکاﺅنٹ پر میں نے تصاویر بھیجی تھیں وہ کسی لڑکی کا نہیں بلکہ اسے ایک مرد چلا رہا تھا۔ اس نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے اسے رقم نہ دی تو وہ میری تصاویر میری ماں اور بہن کو بھیج دے گا۔ میں خوفزدہ ہو گیا اور اسے1500روپے بھیج دیئے۔ “ رپورٹ کے مطابق بلیک میلر اس شخص سے رقم مانگتا گیا اور وہ بے عزتی کے ڈر سے اسے رقم دیتا گیا تاہم اب تنگ آ کر اس نے سٹی سائبر سیل سے رجوع کر لیا۔

سائبر سیل کے ڈی سی پی راج دیپ سنگھ جھالا کا کہنا تھا کہ ”ہمارے پاس یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس آیا ہے جس میں ایک مرد نے لڑکی بن کر دوسرے مرد کو بلیک میل کیا اور رقم لوٹی۔ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور بلیک میلر کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...