وہ لڑکی جس نے مردوں کے کانوں میں سرگوشیاں کرکر کے یوٹیوب پر لاکھوں فالوورز جمع کر لیے

وہ لڑکی جس نے مردوں کے کانوں میں سرگوشیاں کرکر کے یوٹیوب پر لاکھوں فالوورز ...
وہ لڑکی جس نے مردوں کے کانوں میں سرگوشیاں کرکر کے یوٹیوب پر لاکھوں فالوورز جمع کر لیے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ سالہاسال تک ویڈیوز یوٹیوب پر پوسٹ کرتے ہیں مگر چینل کامیاب نہیں ہو پاتے لیکن ایک امریکی لڑکی نے سرگوشیوں پر مبنی ویڈیوز پوسٹ کرکے اپنے چینل پر 4لاکھ فالوورز اکٹھے کر لیے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی نے آج تک اپنی کسی ویڈیو میں اپنا پورا چہرہ نہیں دکھایا اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ کون ہے۔ وہ زیر جاموں میں اپنی نیم برہنہ ویڈیوز بناتے ہیں، جس میں اس کا ناک تک چہرا نظر آتا ہے۔

وہ اس نیم برہنہ لباس میں مردوں کے لیے سرگوشیاں کرتی ہے۔ اپنے ’ہنگری لپس‘ (Hungry Lips)نامی چینل پر وہ 2015ءسے اب تک 161ویڈیوز پوسٹ کر چکی ہے اور 4لاکھ سے زائد لوگ اس کے چینل کو سبسکرائب کر چکے ہیں۔ فحش ویڈیوز بنانے اور شہوت انگیز آواز میں سرگوشیاں کرنے پر اس کا چینل یوٹیوب کی طرف سے تین بار بند کیا جا چکا ہے لیکن لوگ اس کی ویڈیوز کو اتنا پسند کرتے ہیں کہ جب بھی اس کا چینل بند ہوتا ہے آن لائن پٹیشن آ جاتی ہے اور لوگ اس کے چینل کی بحالی کا مطالبہ شروع کر دیتے ہیں جس پر اس کا چینل واپس بحال کر دیا جاتا ہے۔ آخری بار جب اس کا چینل بند کیا گیا تو ’ایما رابنسن نامی مصنف نے آن لائن پٹیشن دائر کی تھی۔ اس نے لکھا تھا کہ ”میں ہنگری لپس کو بہت پسند کرتی ہوں اور میں بہت پریشان ہوں کہ یہ چینل بند ہو گیا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس